اٹلی میں خالصتان ریفرنڈم کیلئے ووٹنگ

,

   

روم : ہندوستان سے خالصتان کی آزادی کی تحریک اٹلی پہنچ گئی ہے جہاں سکھ فار جسٹس کی جانب سے خالصتان ریفرنڈم کا انعقاد کیا گیا ہے۔اٹلی کے شہر بریشیا میں خالصتان ریفرنڈم کے لیے ووٹنگ ہوئی جس میں، ہزاروں سکھوں نے اپنے ووٹ کا حق استعمال کیا۔سکھ برادری سے تعلق رکھنے والوں کی بڑی تعداد ووٹنگ سنٹر کے باہر موجود تھی، ووٹنگ میں حصہ لینے والوں کا مطالبہ ہیکہ ہندوستان‘ خالصتان کو آزاد کرے اور اقوام عالم ہندوستان میں سکھوں پر ہونے والے مظالم کا نوٹس لے۔خالصتان ووٹنگ سے ایک روز قبل ہزاروں سکھوں نے مارچ کیا جس کا مقصد بیساکھی کے موقع پر خالصتان کی اہمیت کو اجاگرکرنا تھا۔خالصتان مارچ میں عورتوں ، بچوں اور مردوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی، سکھوں نے ہندوستان سے آزادی کے نعرے لگائے۔خیال رہیکہ سکھ کمیونٹی کئی دہائیوں سے آزاد خالصتان کا مطالبہ کر رہی ہے، اس سے قبل برطانیہ اور سوئٹزرلینڈ سمیت سات ممالک میں خالصتان ریفرنڈم کی ووٹنگ ہو چکی ہے۔