اٹلی میں شادی کرنے والے جوڑوں کے لئے انوکھی پیشکش

   

روم: کورونا کی عالمی وبا کے باعث اٹلی کے شہر لازیو کے حکام نے ویڈنگ سیکٹر کو بحال کرنے کے لیے انوکھی پیشکش متعارف کروادی۔کورونا وبائی امراض کے نتائج سے بچانے کے لئے اطالوی شہر لازیو کے حکام شادی کرنے والے جوڑوں کو 2ہزار یورو یعنی (3 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے) دینے کا فیصلہ کیا ہے۔دی گارڈین کی رپورٹ کے مطابق لازیو میں شادی کرنے والے جوڑے کو ہال، کھانے ، کپڑے، فوٹوگرافر اور دیگر خرچوں کیلئے دیے جائیں گے جبکہ حکام نے مہم کو ان لازیو ود لوو کا نام دیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شادی کرنے والے جوڑوں کو رقم فراہم کرنے کا مقصد ویڈنگ سیکٹر کو دوبارہ بحال کرنا ہے۔حکام کی جانب سے یہ پیشکش یکم جنوری سے 31 دسمبر 2022 تک ہے جبکہ اس سے اطالوی شہریوں کے ساتھ غیر ملکی سیاح بھی فائدہ اٹھاسکتے ہیں ۔