اٹلی میں لیبارٹری سے تیار کردہ گوشت پر پابندی

   

روم: اٹلی نے لیبارٹری سے تیار کردہ گوشت کی پیداوار، فروخت اور درآمد پر پابندی لگا دی ہے اور وہ ایسا کرنے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے ۔ اطالوی پارلیمنٹ نے مہینوں کی بحث کے بعد یہ نیا قانون منظور کیا ہے ۔ نئے قانون کے تحت اس کی خلاف ورزی پر60,000 یورو 65,800 امریکی ڈالر تک کا جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔ اٹلی کی جانب سے پابندی ایک ایسے وقت میں لگائی گئی ہے جب جرمنی اور اسپین سمیت دیگر ممالک لیبارٹری سے تیار کیے جانے والے گوشت کی پیداوار کے عمل کو بہتر بنانے کے لیے تحقیق میں بہت زیادہ سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔ حامیوں کا کہنا ہے کہ اس قسم کی گوشت کی پروسیسنگ زیادہ پائیدار ہے کیونکہ اس کا ماحولیاتی اثر کم ہوتا ہے ۔ یہ صحت مند بھی ہو سکتا ہے کیونکہ اسے ہارمونز اور اینٹی بائیوٹک کے استعمال کی ضرورت نہیں ہوتی ہے اور اس کی قیمت روایتی طور پر کھائے جانے والے گوشت سے کم ہوتی ہے ۔