اٹلی میں مافیا کی طرف سے غریبوں کی مدد

   

Ferty9 Clinic

غذائی اشیاء اور ضروری چیزوں کی تقسیم، محتاجوں کو غیرمتوقع گوشے سے امداد
روم ۔ 10 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) اٹلی میں جرائم سے وابستہ تنظیمیں ضرورتمند لوگوں اور غریبوں کو غذا تقسیم کررہے ہیں اور انہیں سود سے پاک قرض بھی دے رہے ہیں۔ اطالوی اینٹی مافیا مصنف رابرٹو ساویانو نے متنبہ کیا ہیکہ یہ مافیا گروپ پریشان بزنس گھرانوں اور تاجرین کو اپنی گرفت میں لے سکتے ہیں۔ ملک اس وقت مہلک کوروناوائرس وباء کے بحران میں مبتلاء ہے۔ اسے اپنی خستہ حال معیشت کو فروغ دینے کیلئے یوروپی فنڈ درکار ہے۔ ساویانو نے صحافیوں کو بتایا کہ اگر یوروپ جلد ہی مداخلت نہیں کرتا ہے تو مافیا کی رقم پورے ملک میں مشغول ہوجائے گی۔ اس طرح کی سرگرمی نے پہلے سے ہی جرمنی، فرانس، اسپین، ہالینڈ، بلجیم کو پریشان کر رکھا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بنیادی سطح پر کریمنل آرگنائزیشنس غریب اطالوی لوگوں کو کھانے پینے کی اشیاء اور غذائی اجناس فراہم کررہے ہیں۔ اٹلی کے جنوبی دارالحکومت نیپلز میں ساہوکاروں نے سود پر قرض دینا بند کردیا ہے۔ اس طرح وہ ہمدردی حاصل کرناچاہتے ہیں جو ووٹوں کی شکل میں بھی ہوسکتی ہے۔ ساویانو نے کہا کہ مافیا کی سرگرمیاں معیشت پر دھاوے کے مترادف ہیں۔