اٹلی میں پھنسے ہوئے ہندوستانیوں کو واپس لانے ایر انڈیا کی دوسری پرواز

   

نئی دہلی، 19 ستمبر (یو این آئی) ایئر انڈیا نے بتایا کہ تکنیکی خرابی کی وجہ سے 17 اکتوبر کو اٹلی کے میلان سے دہلی آنے والے طیارے کے منسوخ ہونے کے وجہ سے وہاں پھنسے ہوئے لوگوں کو دہلی لانے کے لئے کمپنی 19 اکتوبر کو ایک اور پرواز چلائے گی۔قابل ذکر ہے کہ ایئر انڈیا نے ایک بیان جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ 17 اکتوبر کو میلان سے دہلی آنے والی پروازاے آئی 138 کو تکنیکی خرابی کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا تھا۔ کمپنی نے بتایا کہ مسافروں کو ٹھہرنے کے لئے ہوٹل کا انتظام کردیا گیا تھا، حالانکہ اس نے یہ بھی تسلیم کیا کہ محدود وسائل کی وجہ سے مسافروں کو ایئرپورٹ سے کچھ فاصلے پر رکھا گیا تھا۔ یہ پرواز اصل میں 256 مسافروں اور عملے کے 10 ارکان کے ساتھ دیوالی کے موقع پر ہندوستان آنے والی تھی۔ایئر انڈیا نے ہفتہ کو ایک اور بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ فلائٹ اے آئی138ڈی میلان سے 19:00 (مقامی وقت کے مطابق) پر روانہ ہوگی اور 20 اکتوبر کی صبح دہلی پہنچے گی۔ کمپنی نے کہا، “ہم اپنے مسافروں کو ہر قدم پر تعاون اور مدد فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔