روم، 27 فروری (سیاست ڈاٹ کام) یورپ کے کئی ممالک نے کورونا وائرس کے معاملوں کا اعلان کیا ہے اور اٹلی میں اس مہلک وائرس میں مبتلا مریضوں کی تعداد 400 ہو گئی ہے ۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق یورپی ممالک میں اس وائرس میں مبتلا مریضوں میں سے 25 فیصد اٹلی کے ہیں ۔ بین الاقوامی برادری اس پر قابو پانے کی کوشش میں مصروف ہے ۔ عالمی ادارۂ صحت نے یہ بات بتائی۔ ڈبلیو ایچ او کی رپورٹ کے مطابق اس وقت دنیا کے تقریبا 40 ممالک میں80,000 سے زیادہ لوگ اس وائرس کے انفیکشن کی زد میں آ چکے ہیں۔
