جینوا ، 7مئی (سیاست ڈاٹ کام) اٹلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس ‘ کووڈ 19’ کے 6939 ایکٹو کیسز کم ہو گئے ہیں اور اس دوران 369 متاثرہ افراد ہلاک بھی ہو ئے ہیں۔ اٹلی کے شہری سکیورٹی محکمہ نے چہارشنبہ کوکہا کہ 6 مئی تک ملک میں متاثرہ افراد کی تعداد 214،457 ہوگئی ہے ، جن میں سے ایک دن پہلے ہی 1444 کیسز سامنے آئے ہیں۔ ملک میں ایکٹو کیسز کی تعداد 91،528 ہے جس میں سے 6939 مریضوں کو صحت یاب ہونے کے بعد اسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے ۔ مزید 369 متاثرہ افراد کے ہلاک ہونے کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 29،684 ہوگئی ہے ۔