اٹلی میں کورونا وائرس سے 17افراد کی موت

   

Ferty9 Clinic

روم، 28 فروری (سیاست ڈاٹ کام) اٹلی کے محکمہ شہری دفاع کے سربراہ انجیلو بوریلی نے کہا کہ ملک کے شمالی لومباردیہ علاقہ میں تین مزید لوگوں کی موت کے بعد کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 17 ہو گئی ہے ۔ مسٹر بوریلي نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ جمعرات تک انفیکشن کے 122 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد کورونا وائرس سے متاثر افراد کی تعداد بڑھ کر 650 ہو گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے تینوں افراد کی عمر 80 سے زائد تھی ۔ انہوں نے کہا کہ لومباردیہ میں اس بیماری سے 40 افراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وینیتو سب سے زیادہ متاثر ہے یہاں 37 لوگوں میں انفیکشن کی تصدیق ہوئی ہے ۔