روم : ایک ہندوستانی طالب علم اٹلی کے دارالحکومت روم میں ڈکیتی کے دوران ایسیڈ حملہ میں بچ گیا لیکن وہ اپنی رقم، پاسپورٹ اور بیاگ سے محروم ہوگیا ہے۔ ہرشت اگروال سائبر سیکوریٹی رسرچر ہے اور وہ ایک کانفرنس میں اپنا پیپر پیش کرنے اس شہر پہنچا ہے۔ اس واقعہ کے بعد اگروال نے ٹوئیٹر کا سہارا لیتے ہوئے حکومت سے ہندوستانی واپسی کیلئے مدد چاہی۔