روم، 1 اپریل ( سیات ڈاٹ کام) عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ۔19) سے بری طرح متاثر اٹلی میں اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد 18 ہزار سے تجاوز کرکے 18849ہو گئی ہے جبکہ اس سے متاثرافراد کی تعداد 147577 ہوگئی ہے ۔ پوری دنیا میں کوروناوائرس سے سب سے زیادہ موت اٹلی میں ہوئی ہے ۔اٹلی کے شہری سیکورٹی محکمہ کے سربراہ اینجیلو بوریلی نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے 570 افراد کی موت ہوئی ہے۔ اگرچہ جمعرات کے مقابلے میں جمعہ کو ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں کمی آئی ہے ۔اس دوران میں لاک ڈاؤن کو 3 مئی تک کے لئے بڑھا دیا گیا ہے ۔