اٹلی میں 3 اپریل تک تمام اسپورٹس معطل کرنے کا اعلان

   

روم ۔11 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اٹلی میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کے بعد وزیر اعظم گیپی کونٹے نے تین اپریل تک ملک بھر میں کھیلوں کی ہر طرح کی سرگرمیوں پر پابندی لگا دی ہے۔اٹلی میں عوامی مقامات اور تقریبات پر پابندی لگادی گئی جبکہ اٹلی میں ہونے والے اسپورٹس مقابلوں پر تین اپریل تک کی پابندی لگادی ہے۔اس سے قبل اٹلی کی اولمپک کمیٹی نے نیشنل اور مقامی سطح کے تمام اسپورٹس ایونٹ پر پابندی لگانے کی سفارش کی تھی۔اٹلی میں اب تک کروناوائرس سے 450 اموات ہوچکی ہیں جبکہ 9000 افراد اس وائرس کا شکار ہیں۔چین سے پھیلنے والے کورونا وائرس نے دنیا کے 112 ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، چین کے بعد کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک اٹلی میں نقل و حرکت پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔دنیا بھر میں پھیلنے والے کورونا وائرس نے جہاں ہر طرح کی سرگرمیوں کو متاثر کیا ہے وہاں سب سے زیادہ کھیلوں کی سرگرمیاں متاثر ہورہی ہیں۔ کورونا وائرس انسانوں سے انسانوں میں منتقل ہوجاتا ہے جس کے باعث مختلف ممالک میں عوامی اجتماعات پر پابندیاں عائد کی جارہی ہیں جس کا سب سے بڑا اثرکھیلوں پر پڑ رہا ہے۔