اٹلی میں 4.1شدت کا زلزلہ

   

روم ۔2 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) مشرق اٹلی میں منگل کی رات 4.1 شدت والے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔اٹلی کی قومی ارضیاتی اور آتش فشاں ادارے نے بتایا کہ زلزلے کے جھٹکے شام 6بج کر 7 منٹ پر محسوس کیے گئے اور اس کا مرکز ایل’اکوئلا صوبے کے کولے لونگو شہر کے قریب زمین کی سطح سے تقریبا 17 کلو میٹر نیچے تھا۔زلزلے کی وجہ سے کسی جانی یا مالی نقصان یا املاک کے نقصان کی اطلاع نہیں ہے ۔