اٹلی نے اسرائیل کو ورلڈکپ 2026سے باہر کردیا

   

میلان،15 اکتوبر(یو این آئی ) اٹلی نے اسرائیل کو فیفا ورلڈکپ2026 کیلیے کوالیفائنگ میچ میں شکست دے کر ایونٹ میں رسائی کی دوڑ سے باہر کردیا۔ تفصیلات کے مطابق فیفا ورلڈکپ 2026 کے کوالیفائی میچ میں اٹلی نے اسرائیل کو 0-3 سے شکست دی۔میچ سے قبل اٹلی کی سڑکوں پر ہزاروں مظاہرین نے اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف احتجاج کیا۔ مظاہرین کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ میچ منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ اطالوی پولیس نے مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن بھی کیا۔یاد رہے کہ اس سے قبل اسپین نے اسرائیل کی شرکت پر فیفا ورلڈکپ 2026 کے بائیکاٹ کی دھمکی دی تھی۔

رونالڈوکا نیا عالمی ریکارڈ
لزبن15اکتوبر(یو این آئی) دنیائے فٹبال کے لیجنڈ کرسٹیانو رونالڈو نے ایک اور شاندار سنگِ میل عبور کرتے ہوئے ورلڈ کپ کوالیفائر میں سب سے زیادہ گولز کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔رونالڈونے ورلڈ کپ کوالیفائر میچ میں ہنگری کی ٹیم کے خلاف دو گول اسکور کئے تاہم وہ اپنی ٹیم کو فتح نہ دلاسکے یہ میچ 2-2 گول کی برابری پر ختم ہوگیا۔ رونالڈو نے ورلڈ کپ کوالیفائر میں 41 گولز سکور کر کے یہ سنگ میل عبور کیا۔ رونالڈو نے اب تک ورلڈ کپ کوالیفائر میں 41 گولز اسکور کر لیے ہیں۔