اٹلی : پارلیمانی انتخابات میں دائیں بازو کے مخلوط کی کامیابی

   

روم : اٹلی کے عام انتخابات میں دائیں بازو کے مخلوط نے واضح کامیابی درج کرائی ہے اور وہ نئی پارلیمنٹ کی تشکیل کرے گا۔ ملک بھر کے 99 فیصد پولنگ اسٹیشنوں میں ووٹوں کی گنتی ختم ہوچکی ہے، قوم پسند برادرس آف اٹلی نے 26 فیصد ووٹ حاصل کرلئے ہیں۔ سرکاری میڈیا کے مطابق اِس پارٹی کی لیڈر جارجیا میلونی عین ممکن ہے ملک کی اگلی وزیراعظم بنیں گی۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو وہ اِس عہدہ پر فائز ہونے والی اٹلی کی اوّلین خاتون ہوں گی۔