نئی دہلی، 25 فروری(پی ٹی آئی ) ٹی 20 ورلڈ کپ میں تاریخی ڈیبیو کے چند ہی دن بعد اٹلی کرکٹ ایک خاتون کھلاڑی کی جانب سے خواتین کرکٹ کوآرڈینیٹر پربت اکنلیگوڈا کے خلاف جنسی ہراسانی کے الزامات کے باعث ہل کر رہ گئی ہے۔ ملک کے کرکٹ بورڈ فیڈرازیونے کرکٹ اٹالیانا (ایف سی آر آئی) نے اطلاع دی ہے کہ ملزم کو معطل کر دیا گیا ہے۔بورڈ کے جاری کردہ بیان کے مطابق ان الزامات کی تحقیقات فیڈرل پراسیکیوٹر کر رہا ہے۔ بیان میں کہا گیافیڈریشن کارروائی کرنے کے علاوہ اس کی مکمل تحقیقات بھی کررہی ہے اور سخت اقدامات کرے گا۔