روم، 12 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) کورونا وائرس سے شدید متاثر اٹلی میں اس وبا سے مہلوکین کی تعداد 19 ہزار سے تجاوز کرکے 19468 ہو گئی ہے جبکہ اس سے متاثر افراد کی تعداد 152271 تک پہنچ گئی ۔ اٹلی کے شہری سیکیورٹی محکمہ کے سربراہ اینجیلوبوریلی نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے 619 افراد کی موت ہوئی ہے ۔ مسٹر بوریلی کے مطابق ہفتہ کو اٹلی میں کورونا وائرس کے چار ہزار سے زائد نئے کیس سامنے آئے جس سے اب تک مریضوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 15،22،71 ہو گئی ہے ۔ ان میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جن کی اس وبا سے موت ہو چکی یا جو ٹھیک ہو چکے ہیں۔اٹلی میں اب تک کورونا وائرس کے 30،455 مریض ٹھیک ہو چکے ہیں اور انہیں اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے ۔ اس انفیکشن کو روکنے ملک بھر میں نافذ لاک ڈاؤن کو تین مئی تک کیلئے بڑھا دیا گیا ہے ۔قابل غور ہے کہ اٹلی میں 21 فروری کو کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا۔