اٹلی :کورونا وائرس سے 27,682 ہلاکتیں

,

   

روم، 30 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) عالمی وبا کورونا وائرس کوویڈ ۔ 19 سے بری طرح متاثر اٹلی میں اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 27 ہزار سے بڑھ کر 27682 ہو گئی ہے جبکہ کورونا متاثرین کی تعداد بھی دو لاکھ پہنچ گئی ہے ۔ اٹلی میں اب تک 203591 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں ۔پوری دنیا میں کورونا وائرس سے امریکہ کے بعد سب سے زائد ہلاکتیں اٹلی میں ہی ہوئی ہیں ۔اٹلی کے شہری سکیورٹی محکمہ کے سربراہ ینجیلو بوریلي نے بدھ کو ٹیلی ویژن پر ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے 323 افراد ہلاک ہو گئے ۔ منگل کے بمقابلہ بدھ کو ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں کمی آئی ہے ۔مسٹر بوریلي کے مطابق اٹلی میں کورونا کے ایک ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس سے اب تک متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 203591 ہو گئی ہے ۔