اٹلی کی اپنے شہریوںکو فورییوکرین چھوڑدینے کی ہدایت

   

روم : اٹلی کے کیف سفارت خانہ نے روس کی طرف سے بڑھتے ہوئے میزائل حملوں کی وجہ سے اپنے شہریوں کو فوری طور پر شہر سے نکلے کا مشورہ دیا ہے۔سفارت خانہ نے ویب سائٹ پر شائع کردہ بیان میں کہا ہے کہ”ابھی تک یوکرین میں موجود اطالوی شہریوں کو ہمارا مشورہ ہے کہ نہایت محتاط رہیں اور فوری طور پر ملک کو ترک کر دیں۔ شہر میں فی الوقت کرفیو نہیں ہے اور ٹرینوں سمیت سفر کے وسائل موجود ہیں لہٰذا اس موقع سے استفادہ کیا جائے۔ خواہ کسی بھی نوعیت کی کیوں نہ ہو یوکرین کی سیاحت کا مشورہ نہیں دیا جا سکتا”۔یوکرین نے پیرکے دن علی الصبح روس کی طرف سے کثیر تعداد میں ڈرون اور میزائل حملوں کا اور دارالحکومت کیف پر 35 خود کش طیارے گرنے کا اعلان کیا تھا۔اعلان میں مزید کہا گیا تھا کہ روسی فضائیہ کے بمبار طیاروں نے اوڈیسا کی طرف 8 میزائل فائر کئے ہیں۔زاپوریزیا، چیرنیگوف اور دنیپروپیترووسک میں بھی دھماکے ہوئے تھے۔واضح رہے کہ 24 فروری 2022 کو روس کے صدر ولادیمیر پوتن کے حکم سے یوکرین پر قبضہ کے ساتھ روس۔ یوکرین جنگ شروع ہو گئی تھی۔پوتن کا مقصد کیف کو نیٹو رکنیت سے باز رکھنا، روس کے حلقہ اثر میں رکھنے کیلئے ملک کو غیر مسلح کرنا اور نازی اثرات سے پاک کرنا ہے۔