میلان : اٹلی کی وائٹ میلان نمائش میں سعودی فیشن ڈیزائن سرفہرست ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وائٹ میلانو2023 بین الاقوامی نمائش میں 100 سعودی برانڈز کے ڈیزائنرز اپنی مصنوعات پش کر رہے ہیں۔ 22 سے 25 ستمبر تک یہ نمائشٹورٹوناکے علاقے میںوسکونٹی پویلین میں فیشن ویک کے موقع پر منعقد ہو گی۔ سعودی فیشن اتھارٹی نے بتایا کہ اٹلی کے شہر میلان میں ہنرمندوں کے کام کی نمائش کے لیے سعودی خواتین اور مردوں کے فیشن کے جدید ترین ڈیزائن پیش کئے جارہے ہیں۔ خاص طور پر مختلف ڈیزائنوں کے بیگز اور زیورات پیش کئے جائیں گے۔
کم جونگ مزید کچھ روز روس میں قیام کریں گے
ماسکو: شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے دورہ روس کے موقع پر قیام کے دورانیہ میں مزید کچھ دن اضافہ کا فیصلہ کر لیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق کم جونگ ان کی جانب سے روس میں اپنے قیام کی دورانیہ میں اضافے کا فیصلہ غیر متوقع طور پر کیا گیا ہے، دونوں ممالک کے درمیان اسلحے کی مبینہ ڈیل اس کا سبب ہو سکتی ہے۔