اٹلی کے وزیر اعظم مستعفی

   

Ferty9 Clinic

روم، 21 اگست (سیاست ڈاٹ کام) اٹلی کے وزیر اعظم جوزپے کونٹے نے اپنے کابینہ اتحاد کے اندر سنگین سیاسی تنازعہ کے بعد منگل کو اپنے عہدے سے استعفی دینے کا اعلان کیا ۔ مسٹر کونٹے کے استعفی سے انٹی مایگریشن لیگ اور اقتدار مخالف فائیو اسٹار موومنٹ کے درمیان 14 ماہ کی حکومت میں رہنے کا تجربہ ختم ہو جائے گا ۔ اس بحران کا آغاز اس ماہ کے پہلے ہفتے میں ہی ہو گیا تھی جب لیگ کے لیڈر اور وزیر داخلہ ماتیو سالویني نے وزیر اعظم کے خلاف پارلیمنٹ میں عدم اعتماد تحریک پیش کی تھی ۔ پارلیمنٹ کے ایوان بالا سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر کونٹے نے ایسا کرنے کے لئے مسٹر سالوني کی سخت تنقید بھی کی۔