روم ، 13 اگست (ایجنسیز) اٹلی کے اورینٹیئرنگ ایتھلیٹ میتیا دیبرٹولس 29 سال کی عمر میں ورلڈگیمز کے دوران جان کی بازی ہارگئے۔ منتظمین کے مطابق وہ چین میں اورینٹیئرنگ مقابلے کے مردوں کے مڈل ڈسٹنس ریس کے دوران بے ہوش ہو ئے تھے۔ انٹرنیشنل ورلڈگیمز اسوسی ایشن، مقامی آرگنائزنگ کمیٹی اور انٹرنیشنل اورینٹیئرنگ فیڈریشن کے مشترکہ بیان کے مطابق دیبرٹولس کو فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی گئی، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔ وہ کئی بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت اور انعام بھی حاصل کئے۔