اٹل بہاری واجپائی کی برسی ‘کووند،نائیڈو،مودی سمیت کئی قائدین کا خراج

,

   

نئی دہلی :صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند ،نائب صدر ایم وینکئیا نائیڈو ،وزیراعظم نریندر مودی ،وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر جگت پرکاش نڈا سمیت دیگر بڑے لیڈروں اور مرکزی وزرا نے اتوار کو سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی کی برسی پر ان کی سمادھی استھل ‘سدیو اٹل’ جاکر خراج عقیدت پیش کیا۔واجپائی کی آج دوسری برسی ہے ۔وہ بی جے پی کے پہلے رہنما تھے جو ملک کے وزیراعظم بنے تھے ۔ کووند آج صبح سدیو اٹل پہنچے اور سمادھی پر گلہائے عقیدت پیش کیا۔نائب صدر ایم ونکیا نائیڈو نے اتوار کے روز ایک پیغام میں کہا کہ واجپائی کی دوستانہ ، مہذب اور باوقار سیاست آئندہ بھی قائدین کی رہنمائی کرتی رہے گی۔انھوں نے کہا‘‘ہماری نسل کے بہترین مقرر، لبرل جمہوری اقدار کے علمبردار ،الفاظ کے فنکار، قوم پرست، شاعر، بہترین منتظم ، ہندوستان کے سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کی برسی کے موقع پر میں ان کی یادوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں! میں دعا کرتا ہوں کہ اٹل جی کے ذریعہ قائم آزاد خیال دوستانہ سیاست کی پروقار روایات ہماری رہنمائی کرتے رہیں’’۔ نائب صدر نے ‘ سدیو اٹل’ پر منعقدہ دعائیہ جلسہ میں بھی شرکت کی۔وزیر اعظم نریندر مودی نے سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کو ان کی دوسری برسی کے موقع پر خراج تحسین پیش کیا۔دیگر قائدین نے بھی واجپائی کو ان کی برسی پر بھر پور خراج عقیدت پیش کیا ۔