سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی کے یوم پیدائش گڈگورننس کے موقع پر اسپیکر لوک سبھا اوم برلا کا خراج
نئی دہلی : اچھی حکمرانی کا دن عوامی نمائندوں کو اپنی ذمہ داریاں اخلاص کے ساتھ نبھانے کی تحریک دیتا ہے ، شہریوں کو آگاہ کرتا ہے اور حکمرانی کے احتساب کو یقینی بناتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہارلوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کے یوم پیدائش گڈ گورننس کے موقع پر کیا۔پارلیمانی روایات کو تقویت دینے میں اٹل جی کے بے مثل کردار کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مختلف موضوعات پر اٹل جی کی صاف گوئی، اعتماد اور تقریر کی مہارت حیرت انگیز تھی۔اٹل جی کی لگن اور ملک کو مضبوط اور ترقی یافتہ بنانے کے لیے ان کی پہل کے بارے میں مسٹر برلا نے کہا کہ اٹل جی کی قیادت کا کروڑوں ہندوستانیوں پر مثبت اثر پڑا۔ انہوں نے اٹل جی کو ایک ممتاز رکن پارلیمنٹ، قابل منتظم، کامیاب مصنف، فصیح مقرر اور ایک عظیم شخصیت کے طور پر یاد کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ احتساب اور حکمرانی کی شفافیت کو یقینی بنانے میں اٹل جی کے کام کا ذکر کرتے ہوئے مسٹر برلا نے کہا کہ ان کی قیادت میں ملک نے مختلف شعبوں میں بے مثال ترقی کی ہے ۔ ایٹمی توانائی سے لے کر بنیادی ڈھانچے کی ترقی، ٹیلی کام انقلاب، انتظامی اصلاحات، دیہی ترقی تک، اٹل جی کے وژن اور فیصلہ کن قیادت کی وجہ سے ملک نے ہر شعبہ میں بے مثال ترقی کی۔ کارگل جنگ میں اٹل جی کی حیرت انگیز فیصلہ سازی کی صلاحیت اور قیادت کو یاد کرتے ہوئے مسٹر برلا نے قوم کے تئیں اٹل جی کی لگن کو سلام کیا۔ مہامنا پنڈت مدن موہن مالویہ جی کو ان کی 161 ویں یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے مسٹر برلا نے ہندوستان کے تعلیمی نظام میں ان کے تعاون اور ہندوستان کی آزادی کی تحریک میں ان کے نمایاں کردار کے لیے عظیم انسان کو یاد کیا۔ انہوں نے مہامنا کو ایک مشہور اسکالر، تعلیمی مصلح، قابل احترام سیاست دان اور سماجی مصلح کے طور پر بیان کیا اور تمام نوجوانوں سے ان کی زندگی سے تحریک لینے کی اپیل کی۔اس سے قبل وزیر اعظم ا ورلوک سبھا اسپیکر اوم برلا کی قیادت میں ارکان پارلیمنٹ نے آج پنڈت مدن موہن مالویہ اور سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کو ان کی یوم پیدائش کے موقع پر پارلیمنٹ ہاؤس کے سنٹرل ہال میں ان کی تصویروں پر گلہائے عقیدت پیش کیا۔گلہائے عقیدت پیش کرنے والے دیگر معززین میں کئی مرکزی وزراء، ارکان پارلیمنٹ، سابق ارکان پارلیمنٹ اور دیگر معززین شامل تھے ۔ لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے سکریٹری جنرل اْتپل کمار سنگھ اورپی سی ماڑی نے بھی خراج عقیدت پیش کیا۔
واجپائی کا یوم پیدائش ، مرمو،
دھنکر، مودی کا خراج
نئی دہلی: صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، نائب صدر جگدیپ دھنکر، وزیر اعظم نریندر مودی اور لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے سابق وزیر اعظم بھارت رتن اٹل بہاری واجپائی کو ان کے 98 ویں یوم پیدائش پرخراج عقیدت پیش کیا۔نائب صدر دھنکر نے ٹویٹر پرکہا کہ اٹل بہاری واجپائی جی سب سے زیادہ قابل احترام لیڈروں اور سیاست دانوں میں سے ایک تھے ، جنہیں جمہوریت، جامعیت اور ترقی کے تئیں ان کی مضبوط وابستگی کیلئے جانا جاتا ہے ۔ انہیں ہمیشہ ایک دوراندیش وزیر اعظم کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔