اٹل کینٹین محنت کش طبقہ کیلئے احترام کا ذریعہ : ریکھا گپتا

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی، 27 دسمبر (یو این آئی) دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے کہا ہے کہ اٹل کینٹین کی یہ پہل دہلی کی تعمیر اور نظام کو چلانے میں مصروف ہمارے محنت کش بھائیوں اور بہنوں کے لیے احترام اور حمایت کا ذریعہ ہے ۔ گپتا نے ہفتہ کے روز شالیمار باغ میں اٹل کینٹین کا افتتاح کرنے کے بعد کہا کہ آج شالیمار باغ میں اٹل کینٹین کا افتتاح کیا اور وہیں کھانا بھی تناول کیا۔ اٹل کینٹین میں صرف پانچ روپے میں گرم اور غذائیت سے بھرپور کھانا دستیاب ہے ۔ سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کے انتودیہ (آخر ی فرد تک فائدہ پہنچانے ) کے نظریہ سے متاثر یہ پہل دہلی کی تعمیر اور انتظام میں جٹے ہمارے محنت کش بھائیوں اور بہنوں کے لیے احترام اور حمایت کا ذریعہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت شالیمار باغ کی ہمہ جہت ترقی کے لیے علاقے میں مسلسل بنیادی سہولیات کا دائرہ بڑھا رہی ہے تاکہ ہر خاندان کو سہولت، ہر مزدور کو احترام اور ہر شہری کو اعتماد حاصل ہو۔ وزیر اعلیٰ نے پیتم پورہ میں بھی اٹل کینٹین کا افتتاح کیا اور کہا کہ اس اٹل کینٹین کے احاطے کو ایک عوامی خدمت مرکز کے طور پر ترقی دی جائے گی، جہاں آیوشمان آروگیہ مندر، بیت الخلا اور صاف پینے کے پانی کے لیے آر او پلانٹ کی سہولت بھی دستیاب ہوگی۔