اٹکانا، لٹکانا اور بھٹکانے والا وقت چلا گیا: مودی

,

   

اروناچل پردیش میں ایئرپورٹ کے افتتاح کے بعد تقریب سے خطاب
ایٹا نگر: وزیر اعظم نریندر مودی نے آج یعنی ہفتہ کو اروناچل پردیش کے پہلے ‘گرین فیلڈ’ ہوائی اڈے ‘ڈونی پولو’ کا افتتاح کیا۔ وزیر اعظم مودی نے 600 میگاواٹ کامینگ ہائیڈرو الیکٹرک پاور اسٹیشن بھی قوم کو وقف کیا۔ اس موقع پر مودی نے کہا کہ میں جب بھی اروناچل پردیش کو آتا ہوں، اپنے ساتھ ایک نیا جوش، توانائی اور جذبہ لے کر جاتا ہوں۔ اروناچل کے لوگوں کے چہروں پر کبھی بے حسی اور مایوسی نہیں جھلکتی ہے، نظم و ضبط کیا ہوتا ہے؟ یہ یہاں کے ہر فرد اور گھر میں نظر آتا ہے۔مودی نے اپنے خطاب کہا کہ ان کوشش ہے کہ سرحد سے ملحقہ دیہات کو وائبرینٹ بارڈر ولیج کا درجہ دے کر بااختیار بنایا جائے۔ اب سرحد سے ملحق ہر گاؤں میں امکانات کے نئے دروازے کھلیں گے، جہاں سے خوشحالی کا آغاز ہوگا۔2014 کے بعد ملک نے ہر گاؤں کو بجلی فراہم کرنے کی مہم شروع کی۔ اروناچل پردیش کے دیہاتوں کو بھی اس مہم سے کافی فائدہ ہوا۔ یہاں ایسے کئی گاؤں تھے، جہاں آزادی کے بعد پہلی بار بجلی پہنچی۔اب ثقافت ہو یا زراعت، تجارت ہو یا کنیکٹیویٹی، شمال مشرق کو آخری نہیں بلکہ اولین ترجیح ملتی ہے۔ مودی نے کہا کہ دور دراز سرحد پر واقع دیہات کو پہلے آخری گاؤں سمجھا جاتا تھا لیکن ہماری حکومت نے انہیں آخری گاؤں نہیں بلکہ ملک کا پہلا گاؤں سمجھ کر کام کیا۔اس ہوائی اڈے کا سنگ بنیاد فروری 2019 میں رکھا گیا تھا اور مجھے یہ موقع نصیب ہوا۔ ہم ایسا ورک کلچر لے کر آئے ہیں، جس کا سنگ بنیاد رکھتے ہیں، افتتاح بھی کرتے ہیں۔ اٹکانا، لٹکانا اور بھٹکانا وہ وقت گزر گیا۔