اٹھاولے ریپبلکن پارٹی کے صدر برقرار

   

نئی دہلی، 22 جولائی (یو این آئی) ریپبلکن پارٹی آف انڈیا (اٹھاولے ) نے پھر سے پارٹی لیڈر رام داس اٹھاولے کو متفقہ طور پرپارٹی کا قومی صدر مقرر کیا ہے ۔ریپبلکن پارٹی کے مطابق پارٹی کی نیشنل ایگزیکٹو کی میٹنگ منگل کے روز یہاں نوین مہاراشٹرا سدن میں ہوئی جس میں ڈاکٹر اٹھاولے کو متفقہ طور پر صدر مقرر کیا گیا۔ اٹھاولے کو دوبارہ پارٹی کا صدر مقرر کرتے ہوئے پارٹی لیڈروں نے اگلے پانچ سالوں میں آر پی آئی کو قومی سطح کی پارٹی بنانے کا عہد کیا اور کہا کہ آئین ساز باباصاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے نظریات کو لوگوں تک پہنچایا جائے گا۔