اپارٹمنٹ سے گرنے پر خاتون کی موت

   

حیدرآباد۔ اتفاقی طور پر اپارٹمنٹ سے گرنے کے نتیجہ میں ایک خاتون فوت ہوگئی۔ بتایا جاتا ہے کہ 68 سالہ زبیدہ سلطانہ ساکن پرائیڈ اپارٹمنٹ ہمایوں نگر کی چوتھی منزل پر اپنے فلیٹ میں کپڑے سکھارہی تھی کہ اچانک گرپڑی۔ اس حادثہ میں خاتون کی برسر موقع موت واقع ہوگئی۔پولیس ہمایوں نگر نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرلیا ہے۔