اپارٹمنٹ کی لفٹ میں برقی رو کا شکار شخص کی موت

   

حیدرآباد : /12 ڈسمبر (سیاست نیوز) اپارٹمنٹ کی لفٹ میں اچانک کرنٹ آنے کی وجہ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ میرپیٹ پولیس کے مطابق 67 سالہ ایس سبرامنیم جو ریٹائرڈ ملازم تھا اور سرینواسا ریسیڈنسی اپارٹمنٹ کا مقیم تھا ۔ پولیس نے بتایا کہ /11 ڈسمبر کو اس نے اپنے اپارٹمنٹ کی لفٹ کی جعلی کھولنے کی کوشش کی جس کے دوران وہ اچانک شارٹ سرکٹ کے نتیجہ میں شدید طور پر جھلس گیا تھا اور اس کے رشتہ داروں نے وہاں کے ایک مقامی دواخانہ منتقل کیا تھا ۔ علاج کے دوران سبرامنیم جانبر نہ ہوسکا ۔ پولیس نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرتے ہوئے نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم دواخانہ عثمانیہ کے مردہ خانہ منتقل کیا ۔