اپرنا کمار ‘ سات بلند چوٹیاں سر کرنے والی پہلی آئی پی ایس عہدیدار

   

Ferty9 Clinic

لکھنو 30 جون (سیاست ڈاٹ کام ) اترپردیش سے تعلق رکھنے والی ایک آئی پی ایس عہدیدار اپرنا کمار پہلی سیول سرونٹ و آئی پی ایس آفیسر بن گئی ہیں جنہوںنے سیون سمٹ چیلنج کو پورا کیا ہے ۔ انہوں نے دنیا کے تمام سات براعظموں کی بلند ترین پہاڑی چوٹیوں کو سر کرنے کا کارنامہ انجام دیا ہے ۔ انہوں نے الاسکا ( امریکہ ) میں بلند ترین ماونٹ دینالیا پر ہندوستانی پرچم نصب کیا ۔ یہ شمالی امریکہ کی بلند ترین چوٹی ہے ۔ انہوں نے اپنی تیسری کوشش میں یہ کارنامہ سر انجام دیا ہے ۔