اپرنا یادو ریاستی خواتین کمیشن کینئی وائس چیرمین

   

لکھنؤ: بی جے پی کی رہنما اپرنا یادو چہارشنبہ کو اتر پردیش ریاستی خواتین کمیشن کی وائس چیئرمین کے عہدہ کا چارج سنبھالیں گی۔ اپرنا یادو سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے بانی آنجہانی ملائم سنگھ یادو کی چھوٹی بہو ہیں۔ اپرنا یادو کو گزشتہ ہفتے ریاستی خواتین کمیشن کی وائس چیئرمین مقرر کیا گیا تھا، لیکن انہوں نے ابھی تک چارج نہیں سنبھالا ہے۔ قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ نائب صدر کے عہدے پر ان کی تقرری سے وہ ناراض ہیں۔ یہ قیاس آرائیاں بھی کی جا رہی تھیں کہ وہ ایس پی میں شامل ہو سکتی ہیں۔
تاہم اپرنا کے قریبی ذرائع نے منگل کو تصدیق کی کہ وہ چہارشنبہ کی صبح کمیشن کی وائس چیئرمین کے طور پر باضابطہ طور پر چارج سنبھالیں گی۔ اپرنا نے پیر کی شام وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے ملاقات کی تھی جس کے بعد ان کی سماج وادی پارٹی میں شمولیت کی افواہیں ختم ہوگئیں۔