حیدرآباد ۔ /14 جولائی (سیاست نیوز) سائبر آباد کے علاقہ راجیندر نگر اوپر پلی میں بھائی نے اپنے بھائی پر تیز دار ہتھیاروں سے حملہ کرکے زخمی کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق آج دوپہر ساما سبھاش ریڈی نے اپنے چھوٹے بھائی ساما چندرشیکھر ریڈی پر بحث و تکرار کے بعد تیز دھار ہتھیار سے حملہ کردیا ۔ اس واقعہ میں چھوٹے بھائی کے ہاتھوں پر گہرے زخم آئے جس کے نتیجہ میں اسے دواخانہ میں شریک کیا گیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ گھریلو تنازعات کے نتیجہ میں بڑے بھائی نے اپنے چھوٹے بھائی پر قاتلانہ حملہ کیا ۔ پولیس راجیندر نگر نے خاطی سبھاش ریڈی کو گرفتار کرلیا اور اس کے قبضے سے حملے میں استعمال کئے گئے ہتھیار ضبط کرلئے ۔
