اپریل تا ستمبر :کمرشیل سیکٹر میں فنڈس کی 88 فیصد کمی

   

٭ بینکوں اور نان بینک اداروں سے کمرشیل شعبہ میں فنڈ کا بہاؤ رواں مالی سال وسط ستمبر تک 88 فیصد گھٹ گیا ہے۔ آر بی آئی کے جاری کردہ ڈیٹا سے یہ بات معلوم ہوئی۔ گذشتہ سال اسی مدت میں فنڈ کا بہاؤ 7.36 لاکھ کروڑ روپئے سے گھٹ کر 90,995 کروڑ روپئے ہوگیا تھا۔ آر بی آئی نے کہا کہ یہ گراوٹ کی جزوی وجہ جوکھم لینے سے گریز ہے۔ طلب میں سست روی بھی ایک وجہ ہے۔