اپریل میںورلڈکپ 2022 کے کوالیفائینگ ایونٹس

   

دبئی ۔ کرکٹ کی عالمی تنظیم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اعلان کیا ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کے لئے کوالیفائنگ ایونٹس اگلے سال اپریل میں شروع ہوں گے۔اس حوالے سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ہنگری، رومانیہ اور سربیا پہلی مرتبہ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ کوالیفائنگ ایونٹ کا حصہ ہوں گے۔ٹی 20 ورلڈکپ 2022 کے لئے 15 ٹیمیں چار مختلف مراحل کے ذریعے کوالیفائی کریں گی۔واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 اکتوبر اور نومبر میں آسٹریلیا میں کھیلا جائے گا۔ رواں برس آسٹریلیا میں اکتوبر نومبر کے دوران آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ مقرر تھا، تاہم عالمگیر وبا کورونا وائرس کے باعث اسے ملتوی کردیا گیا۔آئندہ برس ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ہندوستان میں مقرر ہے، تاہم آسٹریلیا میں اب ایونٹ سال 2022 میں منعقد ہوگا۔