اپریل میں کورونا کے یومیہ اوسطاً 80 ہزار کیس رپورٹ ہوئے، ڈبلیو ایچ او

   

جنیوا ۔ 7 مئی (سیاست ڈاٹ کام) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ کا کہنا ہے کہ دنیا بھرمیں اپریل میں کورونا وائرس کے روزانہ اوسطاً 80 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے، مغربی یورپ میں کیسز کی تعداد کم جب کہ مشرقی یورپ،افریقا ،جنوب مشرقی ایشیا ، مشرقی بحیرہ روم اور امریکا میں کیسز میں روزانہ اضافہ ہو رہا ہے۔ڈبلیو ایچ او نے کہاہے کہ کوروناسے صحت یاب افراد کا دوبارہ مثبت ٹسٹ آنے کا مطلب نیاانفکشن نہیں ہے بلکہ ایسے افراد پھیپھڑوں کے مردہ خلیوں کو باہر نکال رہے ہوتے ہیں۔جنوبی کوریا میں اپریل میں 100 سے زائد ایسے کیسز سامنے ینے پر تشویش پیدا ہو گئی تھی۔عالمی ادارہ صحت کے سربراہ کا کہنا ہے کہ دنیا بھرمیں اپریل میں کورونا وائرس کے روازنہ اوسطا 80 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے، مغربی یورپ میں کیسز کی تعداد کم جبکہ مشرقی یورپ،افریقہ، جنوب مشرقی ایشیا ، مشرقی بحیرہ روم اور امریکہ میں کیسز میں روزانہ اضافہ ہو رہا ہے۔