اپریل میں 40% انتخابی خبریں جانبداری پر مبنی تھیں: اسٹیڈی رپورٹ

   

Ferty9 Clinic

ممبئی۔19 جون (سیاست ڈاٹ کام) خبروں کی صداقت جانچنے کے لیے مصنوعی ذہانت کے استعمال سے ایک اسٹیڈی کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں نتیجہ اخذ کیا گیا کہ ماہ اپریل میں مختلف میڈیا کے ذریعہ سے پیش کئے گئے انتخابی خبریں جانبداری پر مبنی تھی۔ لیکن جہاں تک جھوٹی خبروں کا تعلق 40 فیصدی تھا اس کے نتائج بہتر تھے یعنی 85 فیصدی خبریں صداقت پر مبنی تھیں۔ انگلینڈ میں قائم ایک ادارہ کے بانی لیریک جین ہی اس اسٹیڈی کا اہتمام کیا تھا اور بتایا کہ خبریں صداقت پر مبنی تو ضرور تھیں لیکن جانبدار تھیں۔ اسٹیڈی رپورٹ جس میں ماہ اپریل میں 1.68 لاکھ انتخابات متعلقہ خبریں جمع کی گئی جبکہ انتخابی بخار زوروں پر تھا۔ ان میں سے 40 فیصدی خبریں جانبدار تھیں۔ اس اسٹیڈی کی خاص بات یہ رہی کہ اے آئی (آرٹیفیشل انٹلیجنس) کی اطلاع کے بعد بھی انسانی ذہن نے اس کو دوبارہ جانچ کی تھی۔ اس اسٹیڈی میں تقریباً تین ہزار خبروں کے ذریعوں کو جانچا گیا جس کا مواد انگریزی زبان میں تھا۔ جہاں تک جھوٹی خبروں کا تعلق ہے، جین نے تحریر کیا کہ 9.5 لاکھ خبروں میں سے 33 ہزار خبریں جھوٹ پر مبنی تھیں اور جبکہ 1.33 لاکھ خبریں ناقابل اعتبار تھیں۔