اپریل میں5 ریاستوں میں ’وندے بھارت‘ ٹرینوں کا آغاز

   

نئی دہلی : وندے بھارت ایکسپریس‘ کے ساتھ بھلے ہی حادثات کی کئی خبریں سرخیاں بنی ہیں، لیکن ایسے لوگوں کی تعداد کم نہیں ہے، جو اس ٹرین میں سفر کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ سپرفاسٹ اس ٹرین سے لوگ کم وقت میں اپنا سفر پورا کر لیتے ہیں۔ فی الحال 10 وَندے بھارت ٹرینیں ملک کے مختلف حصوں میں چلائی جا رہی ہیں۔ تازہ ترین خبر یہ ہے کہ مزید 5 ونڈے بھارت ٹرینوں کو وزیر اعظم نریندر مودی اپریل ماہ میں ہری جھنڈی دکھائیں گے۔یہ پہلا موقع ہوگا جب ایک ماہ میں 5 نئی وندے بھارت ایکسپریس کا افتتاح ہوگا۔ 2024 میں لوک سبھا انتخاب ہونا ہے اس لیے وندے بھارت ٹرینوں کو ان ریاستوں کے لیے انتخابی سوغات تصور کیا جارہا ہے۔انڈین ریلوے کے مطابق 5 وندے بھارت ایکسپریس چلنے کے لیے تیار ہیں۔ پانچویں ٹرینیں آئندہ ماہ سے چلائی جائیں گی جو ملک کے مختلف حصوں کا احاطہ کریں گی۔ اس میں سے ایک ٹرین بھوپال کے رانی کملا پتی اسٹیشن سے نئی دہلی کے درمیان چلے گی۔امید کی جا رہی ہے کہ اس ٹرین کو وزیر اعظم مودی یکم اپریل کو بھوپال میں ہری جھنڈی دکھائیں گے۔