حیدرآباد۔31۔مارچ (سیاست نیوز) تلنگانہ میں ماہِ اپریل میں بینکوں کو کئی تعطیلات رہیں گی۔ کسٹمرس کو مشورہ دیا گیا کہ وہ تعطیلات کے مطابق اپنے پلان کو قطعیت دیں۔ اپریل کے پہلے ہفتہ میں بینکس سالانہ کلوزنگ اکاؤنٹس کے سبب یکم اپریل کو بند رہیں گے جبکہ 2 اپریل کو اتوار کی تعطیل رہے گی۔ 5 اپریل کو بینکس حیدرآباد میں بند رہیں گے اور یہ تعطیل بابو جگجیون رام کی یوم پیدائش کی ہے ۔ 7 اپریل کو گڈ فرائی ڈے کی تعطیل ہوگی جبکہ 14 اپریل کو امبیڈکر جینتی کے موقع پر تعطیل رہے گی۔ بینکس دوسرے ہفتہ اتوار و پہلے اور تیسرے ہفتہ کو بھی بند رہیں گے۔ تعطیلات کے دوران کسٹمرس اے ٹی ایم سرویسز سے استفادہ کرسکتے ہیں۔ر