اپر کرشناپروجیکٹ کو قومی پروجیکٹ بنانے کی کوشش

   

Ferty9 Clinic

حکومت کرناٹک کی جانب سے پروجیکٹ کی ترقی کیلئے مزید 2500کروڑ روپئے منظور

گلبرگہ : علاقہ حیدر آباد کرناٹک کے اہم آب پاشی پروجیکٹ اپر کرشناکی مزید ترقی کے لئے حکومت کرناٹک نے اضافی 2500کروڑ روپئے جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس رقم سے پروجیکٹ کے لئے مزید اراضیات خریدی جائیں گی اور کرشنابھاگیہ جل نگم کے تمام دفاتر بنگلور سے آلمٹی منتقل کردئے جائیںگے ۔ وزیر آبی ذرائع گووند کرجول کے ساتھ پروجیکٹ سے متعلق جائیزہ اجلاس میںشرکت کرتے ہوئے چیف منسٹر بسواراج بومائی نے جاریہ سال کے دوران پروجیکٹ کی کشادگی کے لئے اور دیہی آبادی کو دوسری جگہ منتقل کرنے کے لئے 2500کروڑ روپئے جاری کرنے کا فیصلہ کیا ۔ کے بی جے این ایل کے تمام دفاتر آلمٹی منتقل کردئے جائیں گے ، خالی جائیدادیںپر کی جائیں گی اس کے علاوہ قانونی ماہرین کو بنگلور کے لیگل سیل سے اپر کرشنا پروجیکٹ کے دفتر باگل کوٹ منتقل کیاجائیگا۔ اراضیات کو تحویل میںلینے کے ضمن میںپیش آنے والی قانونی مقدمات کے لئے دھارواڑ اورکرناٹک ہائی کورٹ کی بینچ گلبرگہ کے لئے خصوصی ماہر قانون کا تقرر کیا جائیگا۔ایک عہدہ دار نے کہاہے کہ اضافی 2500کروڑ روپیوں کی منظوری سے اپر کرشنا پروجیکٹ کی بہت بڑی ترقی ہوگی ۔واضح رہے کہ ریاستی اسمبلی کے اجلاس میں وزیر آبی ذرائع مسٹر گووند کرجول نے کہا ہے کہ جاریہ حکومت کے دوران اپر کرشنا پروجیکٹ کو خصوصیت کے ساتھ ترقی دی جائیگی ۔ انھوںنے کہا ہے کہ حکومت اس پروجیکٹ کو قومی سطح کا پروجیکٹ بنانے میںدلچسپی لے رہی ہے ۔ اس ضمن میں اراضیات کو تحویل میںلینا ایک بہت بڑا چیالینج ہے کیوںکہ پروجیکٹ کی ترقی کے لئے مزید 1,33,867ایکڑ اراضیات کو تحویل میں لینے کی ضرورت ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ قیمتوںمیںبھی کافی اضافہ ہوگیا ہے ۔

گلبرگہ اور بیدر میں بارش،فصلیںتباہ، پل زیر آب
گلبرگہ:اضلاع گلبرگہ اور بیدر میںپیر کی رات کئی مقامات پر مسلسل بارش کے سبب عام زندگی کافی متاثر ہوئی ہے۔ تعلقہ سیڑم میں ملکھیڑ برج کاگناندی کے پانی میں ڈوب جانے سے سیڑم تا گلبرگہ رابطہ کی سڑک متاثرہوگئی۔ اس ندی نے دیگر پلوں اور دنڈوتی سے قریب چیتاپور تعلقہ میںواقع سڑکوں کو بھی پای سے لبریز کردیا ہے ۔ حمل و نقل کے راستے متاثر ہوگئے ہیں ۔ کملاوتی ندی بھی منگل کی صبح اپنی عام سطح سے کافی اوپر بہہ رہی تھی ۔پانی کے بھاری بہائو اور جمع ہونے کودیکھتے ہوئے مختلف آبی ذخائر میںمتعلقہ علاقوںکے عہدہ دارابن نے مختلف آبی ذخائیر سے ہزاروں کیوزیک پانی خارج کردیاہے ۔ اطلاعات کے بموجب چٹگوپہ ضلع بیدر میںچھ مکانات بھاری بارش کے سبب منہدم ہوچکے ہیںاوراد تعلقہ میںدو پل تباہ ہوگئے ہیں ۔