حیدرآباد ۔ 19 اپریل (سیاست نیوز) حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن نے اپل اسٹیڈیم کے نارتھ اسٹانڈ میں موجود ٹیم انڈیا کے سابق کپتان محمد اظہرالدین کا نام ہٹانے کے احکامات جاری کردیئے جس کا ہفتہ کو HCA امبوڈسمین جسٹس ایشوریا نے حکم دیا ہے۔ یہ فیصلہ لارڈس کرکٹ کلب کی جانب سے دائر کی گئی ایک درخواست پر امبوڈسمین انکوائری کے حصہ کے طور پر لیا گیا ہے۔ اظہرالدین حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن کے جب صدر تھے تب انہوں نے اپنا نام رکھنے کے تعلق سے یکطرفہ فیصلہ کرلینے کی نشاندہی ہوئی ہے جس کو قواعد کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے اس کو ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور فوری نارتھ اسٹانڈ سے اظہرالدین کا نام ہٹادینے کی حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن کو ہدایت دی گئی ہے۔ ٹکٹ پر آئندہ سے اس نام کو شامل نہ کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔ واضح رہیکہ 2019ء میں جب محمد اظہرالدین حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن کے صدر تھے، تب انہوں نے اپل اسٹیڈیم کے نارتھ پویلین ٹریس اسٹانڈ محمد اظہرالدین سے موسوم کیا تھا۔ 7 ڈسمبر 2019ء کو سابق کرکٹر وی وی ایس لکشمن نے اس کا افتتاح کیا تھا۔ محمد اظہرالدین نے ہندوستان کی طرف سے 99 ٹسٹس 334 ونڈے میچس کھیلا ہے۔ ٹسٹ میں 22 اور ونڈے میں 7 سنچریاں بنائی ہیں۔ فکسنگ کے الزامات کے ساتھ محمد اظہرالدین کا کرکٹ کیریئر قبل از وقت ختم ہوگیا۔ 2