ای ہراج میں ایچ ایم ڈی اے کے لیے پھر زبردست فائدہ
حیدرآباد ۔ 3 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : اپل بھگیات لے آوٹ میں 19,719 مربع گز پر پھیلے ہوئے 23 پلاٹس کے ای ہراج کے پہلے دن جمعرات کو 141.6 کروڑ روپئے ان پلاٹس کے ہراج کے ذریعہ حاصل ہوئے ۔ یہ ای ہراج حیدرآباد میٹرو پولیٹن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی ( ایچ ایم ڈی اے ) کی جانب سے مرکزی حکومت کے ادارہ ایم ایس ٹی سی لمٹیڈ کی جانب سے مینج کئے جانے والے آن لائٹ پلیٹ فارم پر کیا جارہا ہے ۔ اسپیشل چیف سکریٹری اروند کمار نے کہا کہ اپ سیٹ پرائس 35000 روپئے کے مقابل ان پلاٹس کے لیے زیادہ سے زیادہ بولی 1,00,000 روپئے فی مربع گز اور کم سے کم بولی 53,000 روپئے فی مربع گز تھی ۔ اس میں اوسط بولی 71,815.5 روپئے فی مربع گز تھی ۔ یہ پلاٹس مختلف سائزرس 150 مربع گز تا 1787 مربع گز کے ہیں ۔ 222 اور 368 گز کے پلاٹس کو سب سے زیادہ قیمت 1,01,000 روپئے فی مربع گز پر ہراج کیا گیا ۔ جمعرات کو یہ ہراج دو سیشنس میں منعقد کیا گیا ۔ پہلے سیشن میں صبح 9 تا 12 بجے دن 12 پلاٹس کا ہراج کیا گیا ۔ صبح کے سیشن میں سب سے زیادہ بولی 77,000 روپئے فی مربع گز اور اقل ترین بولی 53000 روپئے فی مربع گز تھی ۔ اوسط بولی 67,145.62 روپئے فی مربع گز تھی ۔ دوسرے سیشن میں 2 بجے دن تا 5 بجے شام تقریبا 11 پلاٹس کا ہراج کیا گیا جس میں سب سے زیادہ بولی 1,01,000 روپئے اور کم سے کم بولی 73,000 روپئے فی مربع گز تھی ۔۔