حیدرآباد /11 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) اپل کے علاقہ میں ایک انجینئیرنگ کے طالب علم کی مشتبہ موت کا واقعہ پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 24 سالہ شیخ عمران جو محبوب نگر علاقہ کے ساکن محمد پاشاہ کا بیٹا تھا ۔ یہ لڑکا بی ٹیک سال آخر میں زیر تعلیم تھا اور اپل کے ہاسٹل میں رہتا تھا ۔ کل رات یہ طالب علم ہاسٹل کے پڑوس میں واقع کرشنا نامی شخص کے مکان کی چھت پر گیا اور اس مکان مالک کی جانب سے آواز دینے پر شور شرابے کے خوف سے دوسرے پڑوسی کے مکان کی چھت سے چھلانگ لگادی جو نیچے سمپ کے اوپر گر پڑا ۔ جس کو فوری طور پر اس کے ہاسٹل کے ساتھیوں نے ہاسپٹل منتقل کیا اور وہ رات فوت ہوگیا ۔ پولیس اپل نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔