اپل میں آٹو ڈرائیور کی خودکشی

   

حیدرآباد 13 ستمبر (سیاست نیوز) اپل کے علاقہ میں ایک نوجوان آٹو ڈرائیور نے خودکشی کرلی۔ پولیس کے مطابق 28 سالہ سمیر جو اپل علاقہ کے ساکن قاسم کا بیٹا تھا، پیشہ سے آٹو ڈرائیور بتایا گیا۔ اس نوجوان نے کل رات انتہائی اقدام کرلیا۔ اپل پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے۔