حیدرآباد : /20 نومبر (سیاست نیوز) اپل کے علاقہ میں پیش آئے انتہائی افسوسناک واقعہ میں 2 ماہ کے شیرخوار بچہ کا قتل کردیا گیا ۔ بچہ جو رات اپنی والدہ کے آغوش میں تھا اچانک پانی کے سمپ میں اس کی نعش دستیاب ہوئی ۔ اپل پولیس کے مطابق عبدالرحمان جس کی عمر 2 ماہ بتائی گئی ہے ۔ گاندھی نگر علاقہ کے ساکن محسن کا بیٹا تھا ۔ کل رات تقریباً ساڑھے 10 بجے عبدالرحمان کی والدہ ثناء بیگم اپنے شیر خوار بچے کو لے کر سوگئی اس وقت کمرے میں اس کے رشتہ دار خواتین بھی موجود تھے ۔ رات تقریباً 12 بجے ثنا بیگم نیند سے بیدار ہوئی اور بچہ اس کے قریب نہ ہونے پر پریشان ہوگئی اور بچہ کو تلاش کرنے پر وہ پانی کے سمپ سے دستیاب ہوا جس کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں فوت پایا گیا ۔ اپل پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔ اپل پولیس نے افراد خاندان پر شبہ ظاہر کیا ہے ۔ ع