اپنا دل کی تائید کا شیوپال یادو کی پارٹی کا ادعاء

   

لکھنؤ ۔ /19 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) شیوپال یادو کی پرگتی شیل سماج وادی پارٹی لوہیا نے آج اپنا دل کی تائید کا دعویٰ کیا اور کہا کہ کرشنا پٹیل زیرقیادت اپنا دل کا گروپ ان کی تائید کررہا ہے ۔ ان کی پارٹی نے چند دن قبل کانگریس سے انتخابی اتحاد کا اعلان کیا تھا ۔ تاہم اب اس نے کانگریس کے ساتھ بی جے پی سے مقابلہ کیلئے انتخابی اتحاد کی تردید کی ہے ۔ ایک پریس کانفرنس میں شیوپال یادو نے کہا کہ ہم پیس پارٹی سے اتحاد کریں گے ۔ کیونکہ کانگریس کے ساتھ ہمارا اتحاد نہیں ہوسکا ۔