اپنا چھوٹو ایپ کے ذریعہ گھریلو اشیا کی فراہمی

   

تلنگانہ کے سنگاریڈی میں کامیاب تجربہ
حیدرآباد14جنوری(سیاست نیوز ) تلنگانہ کے سنگاریڈی ضلع میں لوگ گھر بیٹھے سودا،غذائی اشیا،اسٹیشنری کی چیزیں اور دیگر اشیا حاصل کرپارہے ہیں۔یہ سب جی کرانتی کمار کی جانب سے متعارف کردہ اپنا چھوٹوایپ کے ذریعہ ممکن ہوپایا ہے ۔انہوں نے سنگاریڈی میں گھروں تک لوگوں کو سامان پہنچانے کی خدمات کی عدم دستیابی کے پیش نظر اس خدمات کا آغاز کیا۔انہوں نے محسوس کیا کہ بعض اشیا کی گھر کی دہلیز تک فراہمی مشکل کام ہے ۔اپنا چھوٹو ایپ کے ذریعہ سودا،بیکری کی اشیا،اسٹیشنری کی اشیا کے ساتھ ساتھ نرسنگ،پلمبر اور الکٹریشن کی فراہمی کے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ساتھ ہی بچوں کو ٹووہیلر پر اسکول لے جانے جیسی مقامی ٹرانسپورٹیشن خدمات بھی فراہم کی جارہی ہیں۔کرانتی نے کہا کہ ان کے بھانجے ،بعض گھریلو خواتین،معمر افراد کی مدد سے وہ ایسا کرپائے ہیں۔اس ایپ کے ذریعہ منگوائی گئی اشیا 15تا50منٹ میں پہنچائی جاتی ہیں۔اس ایپ کے ذریعہ لنچ کے ڈبے دفاتر،اسکولس اور کالجس بھی پہنچائے جاتے ہیں۔ان خدمات کا آغاز 20اگست 2019کو ہوا تھا اور موبائل ایپ کا آغاز 25دسمبر2019کو ہوا۔اس ٹیم کاایک شخص فون کالس وصول کرتا ہے جبکہ پانچ افراد سامان پہنچانے کا کام کرتے ہیں۔