اپنا گھر سنبھال نہیں پا رہے، بی ایس پی پر الزام لگا رہے ہیں: مایاوتی کا راہل پر پلٹ وار

   

Ferty9 Clinic

لکھنو: بی ایس پی سپریمو مایاوتی نے کانگریس کے سابق قومی صدر راہل گاندھی کے بیان پر سخت تنقید کی ہے۔ راہل پر مایاوتی کی ناراضگی ان کے بیان سے نظر آ رہی ہے، راہل پر مایاوتی کی ناراضگی ان کے بیان سے صاف نظر آرہی ہے۔ مایاوتی نے کہا ہے کہ کانگریس کا ذات پات پر مبنی جذبات صاف نظر آرہا ہے۔ راہل کے بیان میں ذات پات کی ذہنیت ہے۔ کانگریس اپنے بکھرے گھر کو سنبھال نہیں پا رہی ہے۔ بی ایس پی پر الزام لگا رہے ہیں۔ بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ مایاوتی کا کہنا ہے کہ کانگریس کی حالت کھسیانی بلی جیسی ہے۔ اس کے رہنما مسلسل پارٹی چھوڑ رہے ہیں۔ راہل گاندھی سمیت پوری کانگریس انہیں روک نہیں پا رہی ہے اور بی ایس پی پر بے جا الزامات لگانے میں مصروف ہیں۔ بی ایس پی کے تئیں ان کی نفرت صاف نظر آرہی ہے۔