اپنا گھر نہیں، رات دوستوں کے ہاں گزارتا ہوں

   

نیویارک: میرے پاس اس وقت رہنے کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے، میں اپنے دوستوں کے ساتھ رہ رہا ہوں۔ یہ الفاظ دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کے ہیں جنہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے پاس اپنا کوئی مکان نہیں ہے۔ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے سی ای او نے ٹی ای ڈی کانفرنس کے چیف آرگنائزر کرس اینڈرسن کے ساتھ ایک ویڈیو انٹرویو کے دوران کہا کہ میرے پاس اپنا کوئی گھر نہیں ہے۔اگر میں بے ایریا کا سفر کرتا ہوں جہاں ٹیسلا کی زیادہ تر انجینئرنگ واقع ہے تو میں بنیادی طور پر دوستوں کے اضافی بیڈ رومز میں ٹھہرتا ہوں۔بلومبرگ کے مطابق مسک جس کی دولت کا تخمینہ 251 ارب ڈالر ہے اینڈرسن کے اس تبصرے کا جواب دے رہے تھے کہ بہت سے لوگ دولت میں عالمی تفاوت کو دیکھتے ہوئے ارب پتیوں کے تصور سے ناراض ہیں۔