اپنی زندگی پر بنی بائیوپک سے سائنا نہوال مطمئن

   

ممبئی ۔ 3 فروری (سیاست ڈاٹ کام) ممتاز بیاٹ منٹن کھلاڑی سائنا نہوال نے اپنی زندگی پر بن رہی بائیوپک جس میں ان کا کردار شردھا کپور نبھا رہی ہیں، کافی مطمئن اور خوش ہیں۔ اس فلم کا نام ’’سائنا‘‘ ہے جس کو امول گپتا ڈائریکٹ کررہے ہیں۔ گزشتہ سال ستمبر میں اسکرپٹ تیار ہوکر ابتدائی مراحل میں آچکی تھی۔ سائنا نے کہا کہ اس فلم کا اسکرپٹ وہ پڑھ چکی ہیں اور سب کچھ بہتر ہے اور شردھا اس پر خوب محنت کررہی ہیں اور اس کو مکمل ہونے کیلئے کچھ وقت درکار ہوگا۔ سائنا نے کہا کہ کھلاڑیوں کی حقیقی زندگی بہت ہی دلچسپ واقعات سے بھری ہوتی ہے اور جس کے باعث اس کا اسکرپٹ بھی موزوں ہوتا ہے جس میں ان کی زندگیوں کی مشکلات، چیلنجس اور ڈسپلین کو اس طرح سے اجاگر کیا جاتا ہے۔ وہ عوام کیلئے حوصلہ افزاء ثابت ہوسکتا ہے اور جب کبھی بھی کوئی کھلاڑی پر بنی بائیوپک ریلیز ہوتی ہے تو وہ سب سے پہلے جاکر اس کو دیکھتی ہیں کیونکہ اس سے دوسرے کھلاڑیوں کو حوصلہ ملتا ہے اور ہمت افزائی ہوتی ہے۔ سائنا نہوال نے ان تفصیلات کو Lakme Fashion Week Summer Resort 2019 کے رامپ واک کے موقع پر بتارہی تھیں جس کا اہتمام مشہور ڈیزائنر وانی رگھوپتی ویویک کے نئے کلیکشن ’’سیاگنولیا‘‘ کے ضمن میں تیار کیا گیا تھا۔