٭٭ دھونی کی سبکدوشی کے بارے میں قیاس آرائیوں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ہندوستان کے سابق کپتان کے منیجر ارون پانڈے نے کہا کہ وہ فوری طور پر سبکدوش ہونے کے کوئی منصوبے نہیں رکھتے ۔ ان کے جیسے ایک عظیم کھلاڑی کی سبکدوشی کے بارے میں افواہیں بدبختانہ ہے ۔ پانڈے کا یہ تبصرہ ٹیم انڈیا کے ویسٹ انڈیز سفر کیلئے انتخاب سے عین قبل سامنے آیا ہے جو اتوار کے دن مقرر ہے ۔