اپنی قوم کے ساتھ ملکر قدم بہ قدم آگے بڑھتے رہیں گے : صدر اردغان

   

انقرہ : صدر رجب طیب اردغان نے کہا ہے کہ ہم اپنی قوم کے ساتھ مل کر اپنے مقاصد کی طرف قدم بہ قدم آگے بڑھتے رہیں گے۔اردغان نے ان خیالات کا اظہار صدارتی محل میں “30 اگست یوم ظفر کے خصوصی کنسرٹ اور 100 ویں سالگرہ کے ترانے کی متعارفی تقریب میںشرکت کے دوران کیا۔صدر اردغان نے کہا کہ ترکیہ جس نے اپنی سلامتی اور فلاح و بہبود کو لاحق خطرات کا خاتمہ کردیا ہے عروج کی جانب گامزن رہے گا اور اپنی طاقت اور قوت کو اپنے دوستوں کے ساتھ شئیر کرتا رہے گا۔انہوں نے کہا کہ آج جمہوریہ ترکیہ اپنے سیاسی، اقتصادی اور عسکری ذرائع سے ایک چوتھائی صدی، نصف صدی یا ایک صدی پہلے کی نسبت زیادہ مضبوط اور ترقی یافتہ ہے۔صدر اردغان نے کہا کہ ترکیہ جو اپنی صلاحیتوں سے پوری طرح آگاہ ہے اپنی قوم کے ساتھ مل کر ترقی کی راہ پر گامزن رہے گا اور ہم اپنے مقاصد کی طرف قدم بہ قدم آگے بڑھتے رہیں گے۔ دوسری جانب اس پروگرام میں صدر اردغان نے صدارتی اطلاعاتی ڈائیریکٹریٹ کے زیر اہتمام 100 ویں سالگرہ کے ترانے کے مقابلے کے فاتحین اور جیوری کے خصوصی ایوارڈ کے لائق سمجھے گئے فن پاروں کو تخلیق کرنے والوںکو ایوارڈز پیش کیے۔تقریب کے دائرہ کار میں، “30 اگست یوم فتح” اور “ترکیہ کی صدی” کے متن، “ترکی کا نقشہ”، “ترک پرچم”، “جمہوریہ کی 100 ویں سالگرہ کا لوگو” کو 1200 ڈرونز کے ساتھ آسمان پر پیش کیا گیا۔